سرائے نورنگ،لکی مروت میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 

سرائے نورنگ،لکی مروت میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 

  

سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان) لکی مروت میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیاڈپٹی کمشنر عبدالحسیب خان نے بچے کو قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ اغاز کیاپانچ روزہ پولیو مہم 15 جنوری 2021 تک جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق دیگر اضلاع کی طرح ضلع لکی مروت میں بھی پانچ روزہ انسداد پو لیو مہم شروع ہوگئی گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان نے بچے کو پو لیو قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔اس مہم میں لکی مروت کے 45یونین کونسلز میں 183910 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے.پولیو مہم کے لئے 784موبائل ٹیمز, 52فکسڈ, 35 ٹرانزٹ اور 11 رومنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں پولیو ٹیمز کی موثر نگرانی کے لئے 48یوپیک چیئرمین اور 211ایریا انچارجز ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -