ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار 

ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار 

  

 اسلام آباد (این این آئی)ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں سردی کی شدت پیر کو بھی برقرار ر ہی، گلگت بلتستان کے ضلع استورمیں دو روز سے جاری برفباری کی وجہ سے متعدد مقامات پر راستے بند ہوگئے،جلانے کیلئے لکڑی کی قلت کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی سردی کا راج رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 14، زیارت منفی 11، کوئٹہ منفی9، کالام منفی 8، ہنزہ منفی 7، مالم جبہ منفی 6، ڑوب منفی 4 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔علاوہ ازیں کراچی میں سرد ہواؤں کا زور ٹوٹنے لگا، درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

 سردی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -