ملاکنڈ میں اپوزیشن جماعتوں کی ریلی  کا رشکئی انٹر چینج پر شاندار استقبال

 ملاکنڈ میں اپوزیشن جماعتوں کی ریلی  کا رشکئی انٹر چینج پر شاندار استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (بیورورپورٹ) ملاکنڈ میں اپوزیشن جماعتوں کی ریلی میں شرکت کے لئے پی ڈی ایم کے رہنماؤں کا رشکئی انٹر چینج پر شاندار استقبال کیا گیا بلاول بھٹو زرداری پر نوٹ نچھاور کئے گئے مریم نواز کے نہ آنے سے کارکنوں میں مایوسی پھیل گئی بٹ خیلہ ملاکنڈ میں پی ڈی ایم جلسے کے لئے مردان سے مختلف جلوس مقامی رہنماؤں کی قیادت میں روانہ ہوئے پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین کا رشکئی انٹر چینج پر استقبال کیاگیا بلاول بٹھو زرداری جب پہنچے تو کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اوران پر نوٹ بھی نچھاور کئے بلاول بھٹو زرادی نے کارکنوں کی نعرہ بازی کا ہاتھ ہلاکر جواب دیا پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے رات کاٹلنگ میں گزاری جہاں سے وہ ایک بڑے جلو س کی شکل میں بٹ خیلہ پہنچے اس طرح اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر اورسابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی بابوزئی انٹر چینج سے کارکنوں کے ایک بڑے جلوس کے ہمراہ ظفر پارک بٹ خیلہ کے لئے روانہ ہوگئے دریں اثناء لیگی رہنما جاوید مرتضیٰ عباسی بھی ریلی میں شرکت کے لئے پہنچے تاہم مریم نواز کے نہ آنے سے کارکنوں میں مایوسی پھیل گئی حالانہ ان کے استقبال کے لئے شہر کے چوک اور چوراہوں میں میں پارٹیاں جھنڈیاں اور بڑے بڑے فینافلکس لگائے گئے تھے لیکن آخری وقت میں کارکنوں کو بتایاگیاکہ مریم نواز دیگر اہم امور کے باعث ریلی میں شرکت نہیں کررہی دریں اثناء اے این پی،جے یو آئی اور پی پی پی کے مقامی قائدین بھی جلوس کے ہمراہ بٹ خیلہ پہنچے۔