کوہاٹ،ریٹائرڈ ہونے  والے ملازمین کے 31  بچوں کے تقرر نامے جاری

کوہاٹ،ریٹائرڈ ہونے  والے ملازمین کے 31  بچوں کے تقرر نامے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ضلع کوہاٹ محکمہ تعلیم  میں دوران سروس فوت شدہ یا میڈیکل بورڈ کے ذریعہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین  کے 31 بچوں کے تقرر نامے جاریُ‘ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ عبدالسلام نے محکمہ تعلیم ضلع کوہاٹ میں گزشتہ سالوں میں  دوران سروس وفات پانے والے اساتذہ اور کلاس فور ملازمین کے بچوں کو مختلف پوسٹوں پر تقرر نامے جاری کر دیے دو مختلف اعلامیوں کے مطابق 10 مرد اساتذہ اور 21 کلاس فور ملازمین کے احکامات جاری کئے گئے اور ان تمام اساتذہ اور کلاس فور ملازمین  کو اپنی مدر یو سی میں  مختلف  سکولوں میں خالی پوسٹوں پر تعینات کر دیا گیا ہے جس سے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہو جائیگا اور یہ سارا عمل خالص میرٹ اور سینیارٹی کی بنیاد پر انتہائی شفاف طریقے سے انجام دیا گیا ہے انہوں نے ایک سادہ سی تقریب میں ان امیدواروں میں اپنے ہاتھوں سے تقرر نامے جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقرریاں بہت پہلے ہو جانی چاہیئں تھیں ہم نے آج حق داروں کو ان کا حق پہنچا دیا ہے  تمام نو تعینات ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا وہ نئی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کریں اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ قیصر خان وزیر ایس ڈی او عبدالحمید آفریدی علاقہ عمائدین خان بادشاہ افتخار مروت محمد شبیر قریشی اور  پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران  اے ایس ڈی او کوہاٹ سرکل حاجی محمد وحید اے ڈی او عبداللہ شاہ ڈیلنگ اسسٹنٹ محمد طاہر اے ڈی او عبداللہ شاہ  اور اساتذہ تنظیموں کے نمائندے شامل تھے بھرتی ہونے والے اساتذہ میں عبدالعزیز فرحت اللہ حمزہ ذاکراللہ شاکر حیات سمیت دیگر شامل تھے