سیشن عدالت کا شہباز گل کو 50ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم

سیشن عدالت کا شہباز گل کو 50ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کے خلاف ہتک عزت دعویٰ کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں عدالت نے شہباز گل کو 50ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ایڈیشنل سیشن جج چوہدری ذوالفقار علی نے تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نجی کمپنی نے شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے شہباز گل ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے شہباز گل کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیاہے، عدالتی تحریری فیصلے میں مزیدکہا گیا ہے کہ شہباز گل کو آئندہ سماعت پر ہتک عزت کے دعویٰ کی کاپیاں فراہم کی جائیں،درخواست گزار شہباز گل کو یو ایس بی،سی ڈی سمیت دیگر ضروری دستاویزات فراہم کرے۔

شہباز گل 

مزید :

صفحہ آخر -