شبقدر میں سالانہ ختم  نبوتؐ کانفرنس 31جنوری  کو منعقد کیا جائیگا

 شبقدر میں سالانہ ختم  نبوتؐ کانفرنس 31جنوری  کو منعقد کیا جائیگا

  

شبقدر(نامہ نگار)  شبقدر میں سالانہ ختم النبوت کانفرنس 31جنوری کو منعقد کیا جائیگا کانفرنس میں ملک بھر سے جید علماء شرکت کریں اس بات کا فیصلہ آج مرکزی جامع شبقدر بازار میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت مولانا محمد آیاز حقانی نے کی۔ مفتی طاہر اللہ درویش، مولانا عبدالمعبود، قاری فضل آمین، محمد یاسر حقانی اور سید شبیر احمد نے بھی شرکت کی۔31جنوری کو ختم النبوت کا نفرنس مرکزی جامع مسجد شبقدر میں دن 2بجے سے رات 11 تک جاری رہے گا۔ کانفرنس میں ملک بھر سے جید علماء مولانا اللہ وسایا، مولانا پیر حزب اللہ جان، مولانا حسین احمد، مولانا خواجہ عبدالماجد صدیقی، شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس، مولانامفتی  شہاب الدین پوپلزئی اور مولانا حمداللہ جان صاحبان خصوصی شرکت کریں گے۔ ختم النبوت تحصیل شبقدر کے آمیر مولانا محمد آیاز حقانی نے عاشقان رسول سے اپیل کی ہے کہ کانفرنس میں بھر پور شرکت کریں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -