اداکارہ وینا ملک کا سابق شوہر کیخلاف ایک ارب ہرجانہ کا دعویٰ دائر

اداکارہ وینا ملک کا سابق شوہر کیخلاف ایک ارب ہرجانہ کا دعویٰ دائر

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں زاہدہ ملک المعروف اداکارہ وینا ملک نے سوشل میڈیا پر جھوٹے الزامات عائد کرنے پرسابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیاہے،سیشن جج لاہور نے اس دعویٰ کو سماعت کے لئے ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات کی عدالت میں بھجوا دیاہے،درخواست گزار ادکارہ وینا ملک کی جانب سے ہتک عزت کے دعویٰ موقف اختیار کیا گیاہے کہ اس کے سابق شوہر اسد خٹک سوشل میڈیا پر ان پر جھوٹے الزامات عائد کررہے ہیں،انہوں نے سابق شوہر سے خلع لے رکھی ہے جبکہ بچوں کو عدالت نے ان کے حوالے کیا ہے،سابق شوہر جھوٹے الزامات عائد کرکے شہرت متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ بلیک میل کر رہا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ اسد خٹک کو ایک ارب ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے،ادکارہ وینا ملک کو دو فروری 2017 کو فیملی کورٹ نے خلع کہ ڈگری جاری کررکھی ہے، یادرہے کہ اسد خٹک اور وینا کے دو بچے ہیں جن کے لئے دونوں بچوں کی حوالگی کے لئے کیسز دائر کررہے ہیں۔

دعویٰ دائر

مزید :

صفحہ آخر -