باڑہ،ملک دین خیل کوہی گراؤنڈ میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرس

باڑہ،ملک دین خیل کوہی گراؤنڈ میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرس

  

  

باڑہ (نمائندہ)علاقے ملک دین خیل کوہی گراؤنڈ میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرس منعقد ہوئی۔ختم نبوت کانفرنس میں ایم۔این۔اے مفتی عبدالشکور،الحاج شمس الدین آفریدی،حمید اللہ جان آفریدی،مولانا اکرام الحق،مولانا آمین الحق،پیر طریقت مولانا محمد ابوبکر،مولانا عابد کمال،قاری حبیب اللہ،مولانا حضرت خان اور مفتی کفیل آفریدی نے شرکت کی۔ ختم نبوت کانفرنس کے مقررین نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت پر باطل قوتوں پر ہر قسم کے جانی اور مالی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹے گے کیونکہ ہمارے ایمان کا بنیادی جز ختم نبوت پر ایمان ہے اور اللہ تعالی نے حضرت محمد ﷺ آخری نبی دنیا میں مبعوث فرمایا ہے۔ ممبر قومی اسمبلی مفتی عبدالشکور نے عظیم الشان کانفرس کے شرکا سے کہا کہ موجودہ حکومت نے قادنیت کے فروغ کیلے اپنی پوری تگ و دو کرکے دین اسلام اور آئین پاکستان سے غداری کی جس کو قوم مزید برداشت نہیں کرتے اور جمعیت علما اسلام نے ہر مقام پر شعائر اسلام کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔موجودہ کٹھ پتلی حکومت نے مہنگائی،بیروزگاری کا طوفان کھڑا کرکے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ایم۔این۔اے مفتی عبدالشکور نے مزید کہا کہ توہین رسالت کرنے والے کافر ہیں اور جو ختم نبوت کیخلاف سازش کرتے ہیں جمعیت علما اسلام انکے خلاف جہاد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے ہر موقع پر ناموس رسالت کیلے آواز اٹھایا ہے اور ہم سب انکے سپاہی بن کر ختم نبوت کیلے جان قربان کرنے سے دریغ نہیں ہٹے گے۔الحاج شمس الدین آفریدی نے کہا کہ ہر مقام پر ختم نبوت کیلے آواز اٹھاتے رہے گے  اور ں اطل قوتوں کیخلاف ہر میدان پر جدوجہد کریں رہے ہیں اور کسی بھی صورت میں اسلامی عقائد پر قادیانیوں کی کوشش کو کامیاب نہیں بننے دیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -