ضمنی انتخابات والے حلقوں میں ترقیاتی کام بند کئے جائیں، ایمل ولی 

ضمنی انتخابات والے حلقوں میں ترقیاتی کام بند کئے جائیں، ایمل ولی 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ملک کے جن جن حصوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوا ہے وہاں پر جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام بند کر دیا جائے صوبہ خیبر پختونخواہ میں نوشہرہ کے میں پی کے 63کے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے عوامی نیشنل پارٹی نے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدوار کو کسی صورت دستبردار نہیں کر گی چاہے کچھ بھی ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی تحصیل نوشہرہ کے صدر زاہد خان کے حجرے میں خان عبدالغفار خان اور خان عبدالولی خان کی برسی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک ضلعی صدر جمال خان خٹک، جنرل سیکرٹری انجینئر حامد علی خان، تحصیل نوشہرہ صدر زاہد خان،انجینئر میاں وجاہت کاکاخیل، نور عالم خان ایڈوکیٹ اور دیگر ضلعی، تحصیل و مقامی رہنما موجود تھے ایمل ولی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی خانہ بدوش مجھے اپنی سیاسی حثییت بتارہے ہیں میرے اور میرے خاندان کی پوزیشن پوری پختون قوم سمیت پورے برصغیر کو معلوم ہے میری حثییت کی فکر چھوڑیں اپنے سیاسی مستقل کے بارے میں فکر مند ہو جائیں کیونکہ اس صوبے کے غیور عوام مزید آپ جیسے کرپٹ اور نااہل حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں اور پختون سرزمین پر جب بھی ظالم جابر حکمرانوں کی ظلم و بربریت سے قوم کی زندگیاں اجیرن ہوئیں ہیں تو قوم نے ان حکمرانوں کے ظلم کے خلاف بغاوت کی ہے اور اس بغاوت کی شروعات ہو چکی ہے قوم مزید نااہل، سلیکٹیڈ اور مسلط کر دہ کو برداشت نہیں کر رہے ہیں اس لیے ملک کے کونے کونے سے گو عمران گو اور گو پی ٹی آئی گو کے نعرے بلند ہو گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات کا اعلان ہوتے ہی قوم کے نام نہاد غمخواروں کو پی کے 63کے عوام یاد آگئے دو سے ڈھائی سال کا عرصہ منتخب نمائندوں کو پی کے 63 کے عوام یاد کیوں نہیں 

چارسدہ (بیورورپورٹ)اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ افغان امن مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔پارلیمنٹ بالادست ہے مگر پارلیمنٹ کے احتیارات پر مقتدر قوتوں نے ڈاکہ ڈالا ہے۔سی پیک موم کی گڑیا ہے جس کو ہر کوئی اپنے مقصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کو پاکستان میں شامل کرنے کا منصوبہ جنرل مشرف کا تھا۔وہ چارسدہ میں پارٹی کے ضلع سیکرٹریٹ میں پارٹی ایم پی اے شکیل بشیر خان عمرزئی کے قافلے پر فائرنگ اورباچا خان اور ولی خان کی برسی کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر ضلع صدر ایم پی اے شکیل بشیر خان عمرزئی،جنرل سیکرٹری فاروق خان شیخو،فضل امین،تحسین عبد اللہ اور پارٹی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ایمل ولی خان نے شکیل بشیر خان عمرزئی کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی اور واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس جوان شہنشاہ خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ایمل ولی خان نے کہا کہ ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کیس پر براہ راست اثر انداز ہور ہے ہیں اور واقعہ میں نامزد ملزمان ارشد خان عمرزئی اور خورشید خان عمرزئی کو محفوظ راستہ دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے جانبدارانہ رویہ ختم نہ کیا تو آئی جی سے رجوع کریں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ ڈی پی او اپنا رویہ ٹھیک کرلیں ورنہ ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہے۔ایمل ولی خان نے کہا کہ شکیل بشیر عمرزئی کا کیس پارلیمانی لیڈر سردا ر حسین بابک اسمبلی فلور پر بھی اٹھائیں گے۔ 23جنوری کو با چا خان اور ولی خان کی برسی دھوم دھام سے منائی جائیگی۔ اسی دن اے این پی کے صد سالہ یوم تاسیس بھی رنگ ڈھنگ کے ساتھ منایا جائے گا۔ یوم تاسیس اور بر سی کے حوالے سے پشاور میں تاریخی جلسہ منعقد ہو گا جس سے اسفندیار ولی خان خطاب کریں گے۔ایمل ولی خان نے کہا کہ حکومت نے کورونا کو مذاق بنایا ہوا ہے۔ مقتدر قوتوں کے ہاتھ ہر صورت اور ہر حال میں روکھیں گے۔ پارلیمنٹ آئینی طور پربالادست ادارہ ہے مگر بااثر قوتوں نے پارلیمنٹ کے آئینی احتیار مسدود کیا ہے۔ سی پیک کو موم کی گڑیا بنایا گیا ہے اورہر کوئی اپنے مقصد کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر کی تقسیم کا فارمولا جنرل مشرف کا ہے جس پر عمران خان نے عمل درآمد کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ڈی ایم قیادت کے پاس اپنے ارکان کے استعفیٰ جمع ہو چکے ہیں۔ دہشت گرد دوبارہ منظم ہو رہے ہیں اور مختلف علاقوں سے کروڑوں روپے بھتہ وصول کر رہے ہیں۔ افغانستان امن مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہو نگے کیونکہ مذاکرات میں شامل بعض کرداریں امن نہیں چاہتے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -