ہائیکورٹ‘موسم سرما کی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کا آغاز ہوگیا

ہائیکورٹ‘موسم سرما کی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کا آغاز ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے اختتام کے بعد باقاعدہ مقدمات کی سماعت کا آغاز ہوگیاہے، ججوں کے روسٹر کے مطابق 25سنگل بنچ اور 9 ڈویژن بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان13جنوری تک راولپنڈی بنچ جبکہ 14 جنوری سے پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کرینگ اسی طرح مسٹرجسٹس محمد امیر بھٹی بھی 13جنوری تک روالپنڈی بنچ اور 14جنوری سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کرینگے چیف جسٹس محمد قاسم خان اور مسٹرجسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ 14جنوری سے سماعت کریگاواضح رہے کہ عدالتی تعطیلات ختم ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ریگولر مقدمات ہی سماعت کا آغاز ہوگیا ہے،لاہور ہائیکورٹ میں 9جنوری سے4اپریل تک مقدمات کی سماعت کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔
سماعت کا آغاز