بینک آف پنجاب اور پنجاب مائیکر و فنانس نیٹ ورک کے مابین معاہدہ

بینک آف پنجاب اور پنجاب مائیکر و فنانس نیٹ ورک کے مابین معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تجدید شدہ تزویراتی مقاصد کے حصول،مائیکرو فنانس سیکٹر کی بہتری اورکمزور معاشرتی طبقات کو مالیاتی خدمات کی آسان فراہمی کیلئے دی بینک آف پنجاب اور پنجاب مائیکرو فنانس نیٹ ورک (پی ایم ایف این) کے مابین یاداشت پر دستخط۔ یہ اس شعبے میں پہلا قدم ہے۔ بی او پی کی جانب سے پی ایم ایف این کے ممبران کو مالیاتی اور تکنیکی سہولیات فراہم کر نے سے پنجاب میں چھوٹے پیمانے پر زرعی فنانسنگ، کم لاگت گھروں اور چھوٹے کاروبار کے شعبے میں خاطر خواہ ترقی ہوگی۔اشتراک کی یاداشت پربی او پی کے گروپ ہیڈٹریژری اینڈ ایف آئی  اور پی ایم ایف این کے چیئر مین کی جانب سے باضابطہ طور پر 7 جنوری 2021 کو دی بینک آف پنجاب کے ہیڈ آفس میں دستخط ہوئے۔ تقریب میں بی او پی کے صدر ظفر مسعود نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پردی بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے بی او پی کی جانب سے مائیکرو فنانس انڈسٹری بالخصوص پی ایم ایف کے رکن اداروں کے مدد کے عزم کا اعادہ کیا اور پی ایم ایف این کے اراکین کے ساتھ مزید سودمند اور مستحکم تعلقات کی امید ظاہر کی۔ پی ایم ایف این کے فوکل پرسن  بارک اللہ سی ای اوآگاہی پاکستان) نے کہا کہ دی بینک آف پنجاب کے ساتھ اس یاداشت پر دستخط اس نیٹ ورک اور تمام ممبران اداروں کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہے جس کی وجہ سے انھیں دی بینک آف پنجاب کی مدد سے وسیع مالیاتی اور غیر مالیاتی خدمات سے استفادہ کرنے کاموقع ملے گا۔ تقریب میں بی او پی کے سینئر ایگزیکٹوز اور پی ایم ایف این کے اراکین نے شرکت کی۔

مزید :

کامرس -