شیشہ مارکیٹ کی خواجہ شاہ زیب اکرم کو سینئر نائب صدر وفاقی چیمبر بننے پر مبارکباد

شیشہ مارکیٹ کی خواجہ شاہ زیب اکرم کو سینئر نائب صدر وفاقی چیمبر بننے پر ...

  

لاہور (سٹی رپورٹر)لاہور کی شیشہ مارکیٹ کوپر روڈ بیڈن روڈ کے صدر محمود الحسن خان نے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں شاندار کامیابی پر پیاف  کے سینئر رہنما خواجہ شاہ زیب اکرم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پیاف اور خواجہ شاہ زیب کی شاندار فتح پر میاں انجم نثار، میاں محمد علی، میاں شفقت، میاں نعمان کبیر سمیت دیگر تمام قیادت کو لاہور گلاس ایسوسی ایشن کی جانب سے دل کی اتاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں،اور امید کرتے ہیں کہ پیاف کی موجودہ قیادت اپنی وسیع تجربے کی بنیاد پر موجودہ حکومت سے تاجروں کے مسائل کو حل کروانے میں بہترین کردار ادا کرے گی۔

مزید :

کامرس -