ہائیکورٹ نے کسٹم کلکٹر کو تا حکم ثانی رقم اکاؤنٹ سے نکلوانے سے روکدیا
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے سپورٹس کمپنی کے ڈائریکٹر کے بچوں کے اکاونٹ منجمد کرنے کے خلاف دائردرخواست پرکسٹم کلکٹر کو تا حکم ثانی رقم اکاؤنٹ سے نکلوانے سے روک دیاعدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے کلکٹر کسٹمز سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں،مسٹرجسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ سپورٹس کمپنی 10کروڑکی نادہندہ ہے،کسٹم کلکٹر نے رقم کی وصولی کیلئے بچوں کے اکاونٹس منجمد کردئیے ہیں درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ کسٹم کلکٹر کا اقدام غیر قانونی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ کلکٹر کسٹمز کو بچوں کے اکاونٹ سے رقم نکلوانے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
روک دیا