رانا مشہود کی ایف آئی اے تحقیقات کیخلاف درخواست پر عدالتی وقت ختم ہونے پر پیشرفت نہ ہوسکی

       رانا مشہود کی ایف آئی اے تحقیقات کیخلاف درخواست پر عدالتی وقت ختم ہونے ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کی ایف آئی اے کی تحقیقات کیخلاف دائردرخواست پر کارروائی عدالتی وقت ختم ہونے کی وجہ سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی،مسٹرجسٹس مشتاق احمد چودھری نے رانا مشہود کی درخواست پر سماعت کی جس میں ایف آئی اے کے پنجاب سپورٹس بورڈ کی چھان بین کو چیلنج کیا گیاہے، عدالت نے ایف آئی اے کو جواب داخل کرانے کے لئے11جنوری تک کی مہلت دے رکھی تھی تاہم عدالتی وقت ختم ہونے پر کوئی کارروائی نہیں سکی، سابق صوبائی وزیر کے وکیل رانا اسد نے نکتہ اٹھایا ہے کہ ایف آئی اے وفاقی ادارہ ہے،اسے صوبائی معاملات میں انکوائری کا اختیار نہیں،ایف آئی اے کی انکوائری قانونی اختیارات سے تجاوز ہے،نیب پہلے ہی سپورٹس فیسٹول پر ریفرنس دائر کر چکا ہے اور قانون کے تحت ایک معاملے کی دو انکوائری نہیں ہوسکتی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رانا مشہود کے خلاف اینٹی کرپشن میں الزامات کی تفصیلات بھی طلب کی جائیں۔

پیش رفت 

مزید :

صفحہ آخر -