تعلیمی اداروں کے گرد سگر یٹ کی فروخت کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور

تعلیمی اداروں کے گرد سگر یٹ کی فروخت کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں کے اردگرد سیگریٹ کی فروخت کرنے کے خلاف دائردرخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں،مسٹرجسٹس شاہد جمیل خان نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کاموقف ہے کہ تعلیمی اداروں کے ارد گرد سگریٹ نوشی کی دکانوں کی بھرمار سے سگریٹ نوشی میں اضافہ ہورہا ہے،متعلقہ حکام کو اس بارے میں خطوط لکھے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،تعلیمی اداروں کے ارد گرد سگریٹ کی فروخت سے طلبا و طالبات کے روشن مستقبل تاریک ہورہا ہے،استدعا ہے کہ تعلیمی اداروں کے پاس سگریٹ نوشی کی دکانیں اور اس کی فروخت بند کی جائے۔

سماعت منظور

مزید :

صفحہ آخر -