پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کا ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل طارق جاویدکو خراج تحسین

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کا ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل طارق جاویدکو ...

  

لاہور(نامہ نگار)پراسیکوٹر جنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون نے مدت ملازمت مکمل ہونے پر ایڈیشنل پراسیکوٹر چنرل پنجاب طارق جاوید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ طارق جاوید نے اپنے عرصہ ملازمت کے دوران اپنے فرائض منصبی دیانتداری اور جانفشانی سے سر انجام دیئے،انہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ ان کی پیشہ ورانہ قابلیت اور مہارت دیگر پراسیکوٹرز کے لئے مشعل راہ ہے،اس موقع پر پراسیکوٹر چنرل پنجاب نے طارق جاوید کوگلدستہ پیش کیا، تقریب میں ایڈیشنل پراسیکوٹر جنرل سعید احمد شیخ، آصف انجم وڑائچ، ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل سرفراز احمد کھٹانہ، سرفراز خان کھچی، فھیم خان اور دیگر افسران سمیت دیگرنے شرکت کی۔

خراج تحسین 

مزید :

صفحہ آخر -