اختیارات کے ناجائز استعمال کیخلاف درخواست، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت فریقین کونوٹسز 

  اختیارات کے ناجائز استعمال کیخلاف درخواست، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اختیارات سے ناجائز استعمال کیخلاف دائر درخواست پرڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عمرفاروق سمیت دیگرمدعاعلیہان کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا فاضل جج نے دورعان سماعت ریمارکس دیئے ہیں کہ تحقیقات کرنا ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اختیارات میں ہی نہیں ہے،ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی درخواست گزارسحرش جاوید کی طرف سے سحرجاوید نے جھوٹے مقدمہ کے خلاف دائر درخواست میں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اور آئی جی پنجاب پولیس کو فریق بنایاگیاہے درخواست گزار کا موقف ہے کہ میرے خلاف جعلی اشٹام بنانے کا مقدمہ درج ہوا جو کہ تفتیش میں جھوٹا مقدمہ ثابت ہوا جس پرڈسٹرکٹ اسٹینڈنگ بورڈ نے انہیں بری قراردیاجبکہ آر پی او فیصل آبادنے بھی پہلی تفتیش پر اتفاق کیااور تحقیقات کو درست قرار دیا لیکن ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے تحقیقات دوبارہ شروع کردیں ڈی پی او نے پولیس آرڈر 2002 ء کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیاہے،عدالت سے استدعاہے کہ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عمرفاروق کے اس اقدام کا کالعدم قراردیاجائے۔
نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -