صوبے میں موجودہ بد امنی کی لہر ملک دشمن قوتوں کی سازش ہے: وزیر داخلہ بلوچستان 

  صوبے میں موجودہ بد امنی کی لہر ملک دشمن قوتوں کی سازش ہے: وزیر داخلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوئٹہ (آن لائن)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کی زیرصدارت امن و امان کے حوالے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سانحے مچھ کے بارے میں پیش کی گئی رپورٹ آئندہ لائحہ عمل اور مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیااجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،انسپکٹر جنرل پولیس، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ،و دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں سانحے کے بارے میں تفصیلات، آئندہ لائحہ عمل، امن وامان کی مجموعی صورتحال اور مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیااجلاس میں اعلی حکام و دیگر نے اپنے اپنے محکموں کے جانب سے مختلف تجویز کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔صوبے میں موجودہ بدامنی کی لہر ملک دشمن قوتوں کی سازش ہے۔ ہم وار زون میں ہیں بلکہ دہشت گرد ہمیں فرقہ واریت اور لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں دہشت گرد ایک منصوبہ بندی کے تحت یہ کارروائیاں کررہے ہیں، جہاں کئی بھی دہشت گرد موجود ہونگے ان کیخلاف بھرپور کارروائی ہوگی دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام اور ان میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کاروائی ہو گی۔ 
دہشت گردی 

مزید :

صفحہ آخر -