کراچی، پولیس کانسٹیبل کی اہلیہ  اتفاقیہ گولی لگنے سے جاں بحق

  کراچی، پولیس کانسٹیبل کی اہلیہ  اتفاقیہ گولی لگنے سے جاں بحق

  

 کراچی(آن لائن)کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں پولیس کانسٹیبل کی اہلیہ اتفاقیہ طور پر گولی سینے میں لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریاتھانے کی حدودکورنگی کراسنگ اللہ والا ٹاؤن میں مقیم 40 سالہ نازیہ زوجہ محمد سلیم سینے میں گولی لگنے کے نتیجے میں موقع پرہلاک ہوگئی۔پولیس کے مطابق خاتون پستول اٹھا کررکھ رہی تھی کہ گولی چل گئی اور جان لیواثابت ہوئی، پستول مقتولہ کے شوہرسلیم کا ہے۔

اہلیہ جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -