پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں بھی موسم شدید سرد رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ منگل کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں بھی رات اور صبح میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ منفی 14، زیارت منفی 12، قلات، سکردو منفی 11، استور، گوپس منفی 10، بگروٹ، کوئٹہ منفی 09، کالام، ہنزہ منفی 08، دالبندین، پارا چنار منفی 07 اور گلگت میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  دھند

مزید :

صفحہ آخر -