کبیروالا: ادویات خریداری میں کرپشن‘ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کا نوٹس 

کبیروالا: ادویات خریداری میں کرپشن‘ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کا نوٹس 

  

بارہ میل (نامہ نگار) محکمہ صحت کبیروالامیں ادویات و سامان کی خریداری میں میگا کرپشن کے معاملے پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے نوٹس لے لیا،محکمہ صحت کے افسران سے جلد از جلد انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا گیا، محکمہ صحت کبیروالا میں ادویات اور دوسرے ضروری سامان کی خریداری میں لاکھوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے،سال 2019ء اور 2020میں رورل ہیلتھ سنٹر سردار پور کے 16لاکھ 80ہزار روپے کی ادویات فرضی بلوں کے ذریعے خریدی(بقیہ نمبر3صفحہ10پر)

 گئی،ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالامیں بھی تقریبا 1کروڑ سے زائد کی ادویات سمیت مختلف اشیاء خریدی گئیں اور بعد میں فرضی بلوں پر متعلقہ افسران سے دستخط کروا کر اکاؤنٹس آفس خانیوال کے ملازمین کی ملی بھگت سے بل پاس کروا لیے گئے اور محکمہ ہیلتھ کے ملازمین رقم ہڑپ کرگئے، ادویات خریداری کرپشن کے معاملے پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کیپٹن عثمان نے نوٹس لے لیا اور خانیوال کے محکمہ ہیلتھ سمیت اعلی افسران جلد از جلد انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا جس سے ملازمین میں تھرتھلی مچ گئی اور اپنے بچاؤ کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیے ہیں، واضح رہے اس میگا کرپشن میں محکمہ ہیلتھ خانیوال کے افسران اور اکاؤنٹس آفس کے ملازمین بھی برابر کے شریک ہیں اور اس سے پہلے بھی محکمہ ہیلتھ کے مختلف کاموں میں فرضی بلوں کے ذریعے کروڑوں روپے ہضم کرچکے ہیں اور سالانہ آڈٹ ٹیم کو بھی حصہ دے کر سب اچھے کی رپورٹ تیار کروالیتے ہیں۔

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -