پنجاب بھر میں تمام سکول اوپن‘ آن لائن کلاسز بھی شروع

   پنجاب بھر میں تمام سکول اوپن‘ آن لائن کلاسز بھی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سپیشل رپورٹر) پنجاب بھر میں تمام سکول کھل گئے، آن لائن کلاسز شروع کردی گئی، تفصیل کے مطابق موسم سرماکی تعطیلات ختم ہونے پرسکول کھل گئے  پنجاب حکومت کی جانب سے 18 جنوری 2021 سے سیکینڈری کلاسز اور 25جنوری سے تمام کلاسز کے  تعلیمی سیشن کے باقاعدہ آغاز کا اعلان  کیاگیا ہے تاہم آن لائن کلاسز کا آغاز کردیاگیا اس سلسلے میں سی ای او ریاض خان کا کہنا ہے کہ  11 جنوری سے  18جنوری 2021 تک سابقہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ہیڈ (بقیہ نمبر4صفحہ10پر)
ٹیچرز اور درجہ چہارم  ملازمین ریگولر حاضر ہوں گے جبکہ باقی ٹیچنگ سٹاف سوموار اور جمعرات کو پچاس فیصد کے حساب سے حاضر ہو گا۔ اس دورانیہ میں ایس آئی ایس پر ب فارم کا اندراج، اینٹی ڈینگی ایکٹیویٹیز، اسکول/کمرہ جماعت  کی صفائی، گھاس اور پودوں کی کانٹ چھانٹ اور ری اوپننگ کے حوالے سے کووڈ 19 کے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامات مکمل کرائیں گے   پروجیکٹ سٹیم (سائنس ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور میتھ) اور ان پر مشتمل ویڈیوز'  آئی ٹی' سائنس لیبارٹری ' لائبریریز  اور ماڈل سکول پروجیکٹس والے سربراہان  اپنے ادارے کے کام جلد از جلد مکمل کروائیں گے، نان سیلری بجٹ  فنڈز کے اخراجات کی رپورٹس سکول انفارمیشن سسٹم   پر  اپ لوڈ کریں گے انہوں نے کہا کہ حاضری رجسٹرمرتب کرنے کے ساتھ بچوں کی فیس کی وصولی کے لئے واچرز جاری ہوسکیں گے۔ اساتذہ اوردرجہ چہارم کے ملازمین کے علاوہ طلبا کو 18 جنوری سے قبل سکولوں میں بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ طلبا کی آمد سے قبل سکولوں کو کورونا،ڈینگی فری بنایا جائیگا،پہلے سکولوں میں ڈس انفیکشن سپرے کروایا جائے گا،ایس اوپیز کی چیکنگ کے لئیسی ای او ایجوکیشن دورہ کریں گے۔
کلاسز شروع