خواتین کو ملکی ترقی میں شامل ہونے کاحق ہے،پرویز الٰہی

      خواتین کو ملکی ترقی میں شامل ہونے کاحق ہے،پرویز الٰہی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیئرپرسن پنجاب اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی جینڈر مین سٹریمنگ اینڈ وومن ڈویلپمنٹ عظمیٰ کاردار نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سیف سٹی وومن ایپ کو تمام پبلک پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں متعارف کروانے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے وومن پروٹیکشن اور ہراسگی پر فوری کارروائی کرنے کے عمل کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم جزو ہیں ان کو بھی آزادی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے، ملازمت کرنے اور ملکی ترقی میں حصے دار بننے کا حق حاصل ہے، اسلام نے بھی عورتوں کو حقوق دئیے ہیں چیئرپرسن عظمیٰ کاردار سپیکر پنجاب اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سٹینڈنگ کمیٹی کی پنجاب اسمبلی میں کارکردگی، سیف سٹی اتھارٹی وومن پروٹیکشن ایپ، وومن سمٹ پروگرام کی رپورٹیں پیش کیں انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک، کینیڈین ہائی کمشنر اور پی ڈی ایم اے کے ڈی جی نے مشترکہ طور پر پاکستان میں خواتین کو ملکی سطح پر پروٹیکشن ایپ کے دائرہ کار میں لانے پر اتفاق کیا۔،دوسری جانب پرویزالٰہی سے چیئرمین قومی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن علی خان جدون نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور ایم این اے مونس الٰہی نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے سینیٹر مصطفی نواز کھو کھر کو فون کر کے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

پرویزالٰہی 

مزید :

صفحہ آخر -