کورونا وباء‘عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کو چین میں تفتیش کی اجازت

  کورونا وباء‘عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کو چین میں تفتیش کی اجازت

  

نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت کے ماہرین رواں ہفتے چین پہنچ جائیں گے غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی حکومت نے بتایاکہ ان ماہرین کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ کورونا وائرس کی ابتدا کیسے ہوئی تھی؟ قبل ازیں ڈبلیو ایچ او نے الزام عائد کیا تھا کہ بیجنگ حکومت ماہرین کو ملک میں داخل ہونے اور تفتیش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر رہی ہے ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ ماہرین ووہان شہر کب جائیں گے جہاں 2019ء میں سب سے پہلے یہ مہلک وائرس دریافت ہوا تھا۔

ڈبلیو ایچ او

مزید :

صفحہ آخر -