نااہلی کیس، پی ٹی آئی کی 3خواتین ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری 

نااہلی کیس، پی ٹی آئی کی 3خواتین ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری 

  

 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی تین خواتین ممبران قومی اسمبلی ملائکہ بخاری، کنول شوذب اور تاشفین صفدر کیخلاف نا اہلی کیس میں ممبر قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی کنول شوذب اور تاشفین صفدر کیسسز پر مزید دلائل طلب کرلئے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز نے سماعت کی۔لیگی ایم این ایز شائستہ پرویز، طاہرہ بخاری کی جانب سے وکیل میاں رؤوف عدالت میں پیش ہوئے اور وکیل شاہ خاور ممبر قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق سنگل بنچ نے مارچ 2020 میں تینوں ممبران کیخلاف نا اہلی درخواست مسترد کردی تھی۔ جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے کہاکہ اس کیس کو کئی ماہ ہوگئے جسے سنگل بنچ نے مسترد کیا تھا، جج صاحب کو اس کیس کو جرمانے کیساتھ مسترد کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہاکہ اس کیس کو جرمانہ کیساتھ لگاتے ہیں، سیاسی مسائل کو کیوں یہاں پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ کاغذات نامزدگی جمع کرتے وقت کنول شوذب کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل نہیں تھا۔ جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے کہاکہ سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ نااہلی کی مدت کا تعین کیا جائے گا کہ کوئی کب تک نااہل ہوسکتا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جسکی ڈگری جعلی ہو وہ تاحیات نااہل ہوگا۔عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔

نااہلی کیس 

مزید :

صفحہ آخر -