بجلی قیمتوں میں اضافہ عوام پر بم گرانے کے مترادف‘ شیخ عباس رضا 

بجلی قیمتوں میں اضافہ عوام پر بم گرانے کے مترادف‘ شیخ عباس رضا 

  

بہاولپور(بیورو رپورٹ)سابق صدربہاول پورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ عباس رضا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں 1 روپے 6 پیسے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ہر ماہ اضافہ کرنا معمول بنا لیا ہے، حکومت بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات پر وصول کئے جانے والے ٹیکسز میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دے۔ انہوں نے کہا کہ (بقیہ نمبر10صفحہ10پر)

مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید پہلے ہی ختم ہو چکی ہے اور اوپر سے مہنگائی کے بم برسائے جارہے ہیں۔فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مدمیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ معمول بن گیا ہے۔ اکتوبر اور نومبر کی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں عوام کی جیبوں پر 8ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے۔ حکومت پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ٹیکسز کی صورت میں اپنے منافع میں کمی کرے۔انہوں نے مزیدکہاکہ بجلی کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ عوام پر بن گرانے کے مترادف ہے اس اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہے، بجلی، گیس اور پانی کو عوام ترس رہی ہے، حکومت کو فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دینا چاہئے۔شیخ عباس رضا نے کہاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں،ٹرانسپورٹ اور روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی، ذخیرہ اندوز اور منافع خور غریب عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہیں،حکمران غریبوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین کر ملکی نظام چلا رہے، حکمرانوں کے پاس عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کوئی ایجنڈا نہیں، متوسط طبقہ کمر توڑ مہنگائی بے روز گاری میں سسک سسک کر زندگی گذار ر ہا ہے، جس دن سے پی ٹی آئی کی حکومت  بر سر اقتدارآئی ہے اس دن سے جینا مشکل کردیا ہے۔ پاکستان اس وقت سنگین مسائل کاشکار ہے اس لئے اس وقت اتحادویکجہتی کے ساتھ ساتھ ہمیں در پیش مسائل پر قابوپاتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

عباس رضا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -