چینی قونصل خانہ حملہ کیس، کالعدم تنظیم کے 5کارندوں پر فرد جرم عائد

  چینی قونصل خانہ حملہ کیس، کالعدم تنظیم کے 5کارندوں پر فرد جرم عائد

  

 کراچی (آئی این پی) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث کالعدم بی ایل اے کے5 کارندوں پر فرد جرم عائد کردی ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا جس کے بعد گواہان اور تفتیشی افسر کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ملزمان میں احمد حسنین، نادر خان، علی احمد، عبداللطیف، اور اسلم شامل ہیں عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان اور تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم دیا  پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے ہلاک دہشت گردوں کو سہولت فراہم کی ملزمان نے چینی قونصل خانے پر حملے میں معاونت فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزمان نے حملہ آوروں کو اسلحہ اوردھماکہ خیز مواد فراہم کیا۔

فرد جرم عائد

مزید :

صفحہ آخر -