دہشت گردی کا خدشہ‘ سرکاری دفاتر‘ اہم عمارتوں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم 

دہشت گردی کا خدشہ‘ سرکاری دفاتر‘ اہم عمارتوں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم 

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب کے حکم پرمحکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھرکی سیکورٹی کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیاہے اس حوالے سے تمام ضلعی حکومتوں اورپولیس حکام کوآگاہ کردیاگیاہے ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں کوکسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کے لیے چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اس سلسلہ میں داخلی وخارجی راستوں پرسخت (بقیہ نمبر11صفحہ10پر)

چیکنگ مشتبہ افرادکوحراست میں لے کرمکمل جانچ پڑتال اورسرکاری دفاتراوراہم پبلک مقامات اورعمارتوں کی سیکورٹی بھی بڑھانے کاکہاگیاہے غفلت کے مرتکب افسران واہلکاران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی حکومتی احکامات پرضلعی حکومت اورپولیس حکام نے عملدرآمدشروع کرتے ہوئے تمام سرکل افسران وایس ایچ اوزکوہدایات جاری کردی ہیں۔

خدشہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -