پی ڈی ایم اب صرف گرج سکتی ہے، برس نہیں سکتی، فیاض چوہان

پی ڈی ایم اب صرف گرج سکتی ہے، برس نہیں سکتی، فیاض چوہان

  

لاہور(این این آئی)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور آصف زرداری نے پی ڈی ایم کا سارا ڈنگ اور زہر نکال دیا ہے۔ پی ڈی ایم اب صرف گرج سکتی ہے، برس نہیں سکتی۔ اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور بیگم صفدر اعوان اب صرف اپنی بچی کھچی عزت بچانے کے چکر میں ہیں۔ پی ڈی ایم اب جلسیاں جلسیاں کھیلنے سے زیادہ کچھ بھی کرنے کی پوزیشن کھو چکی ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ استعفے، سینیٹ الیکشن بائیکاٹ اور لانگ مارچ کی بڑھکیں مارنے والوں کو سرد عوامی رویے نے ٹھنڈا کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور بیگم صفدر اعوان قومی وقار کے ہر ایشو پر ریاست کی بے توقیری کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے ٹوٹ بٹوٹ قائدین وزیر اعظم عمران خان کو بلیک میل اور انڈر پریشر نہیں کر سکتے۔ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تعمیر و ترقی کی منازل طے کرتا رہے گا۔

فیاض چوہان 

مزید :

صفحہ آخر -