ملتان: 5ہزار سے زائد ٹیکس نادہندگان کیخلاف شکنجہ تیار، جلد گرفتار یاں 

ملتان: 5ہزار سے زائد ٹیکس نادہندگان کیخلاف شکنجہ تیار، جلد گرفتار یاں 

  

  

 ملتان (نیوز  رپو رٹر) ملتان میں بڑے ٹیکس نادہندگان سے حکومتی محاصل کی ریکوری کے لیئے کمر کس لی گئی۔ 5 ہزار 790 ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کردیاگیا۔ نادہندگان کے ذمہ پراپرٹی و لگژری ہاوسز، کمرشل پلازوں پر واجب الادا ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے کے نادہندہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے‘ نادہندگان کی جائیدادوں کی قرقی و گرفتاری کے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ ٹیکس وصولی کے لیئے 5 رکنی سکواڈ (بقیہ نمبر12صفحہ10پر)

تشکیل دے دیا گیا ہے اور انہیں بآور کرایا گیا ہے کہ حکومتی محاصل کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیئے کسی اثر رسوخ کو خاطر میں نہ لائیں ڈسٹرکٹ آفیسر کے مطابق ان بڑے نادہندگان میں گلگشت، نواں شہر، حسین آگاہی، ابدالی روڈ، گھنٹہ گھر، نشتر روڈ، غلہ منڈی، ٹمبر مارکیٹ و دیگر سکنی و کمرشل جائیدادیں شامل ہیں جبکہ چند دائمی ٹیکس نادہندگان کے خلاف بھی سخت اقدامات کیئے جارہے ہیں جو ٹیکس کی ادائیگی میں سالہا سال سے انکاری ہیں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے ان نادہندگان کے خلاف جائیداد کی سیلنگ، قرقی سمیت گرفتاری جیسے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ان ٹیکس نادہندگان کے ذمہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ان عادی ٹیکس نادہندگان کی جائیدادوں کو سربمہر کرنے سمیت نادہندہ کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -