آ ئی ایم ایف کے پروگرام سے متعلق جلد اچھی خبرملے گی: گورنر سٹیٹ بینک

آ ئی ایم ایف کے پروگرام سے متعلق جلد اچھی خبرملے گی: گورنر سٹیٹ بینک

  

  کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ مالی سپورٹ پروگرام کی بحالی کیلئے مذاکرات کر رہا ہے اور کورونا وائرس کے برے اثرات کے باوجود معیشت میں بہتری کیلئے پرامید ہوں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک کانفرنس میں رضا باقر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مارکیٹ اور دنیا کیلئے اچھی خبر ہوگی کیونکہ ہم پروگرام کو بحال کر رہے ہیں۔رضاباقر نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے اور پاکستان کو جی ڈی پی کی کم شرح بڑھانے کی ضرورت ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں ملک میں آئی ایم ایف کی مدد سے معاشی اصلاحات پر کام کر رہے ہیں جس میں خاص کر ٹیم کی وصولی، معیشت کے استحکام اور مالی خسارے کو ختم کرنا ہے۔گوکہ بیل آؤٹ پیکیج اب تک زیرالتوا ہے تاہم پاکستان کو آئی ایم ایف سے ہنگامی طور پر 14 لاکھ ڈالر موصول ہوچکے ہیں تاکہ کورونا کی وبا کے باعث ہونے والے اخراجات اور معیشت کے اثرات پر وقتی طور پر قابو پایا جائے۔حکام نے بتایاکہ آئی ایم ایف کے پیکیج سے پاکستان کو اپنی مالی پوزیشن بہتر کرنے اور عالمی سطح پر معاشی اعتماد کی بحالی میں مدد ملے گی۔پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ تیریسا ڈیبن سانچیز نے کہاکہ پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کی ٹیمیں مذاکرات میں لگی ہوئی ہیں، دونوں ٹیمیں سخت محنت کر رہی ہیں اور پروگرام کی بحالی کے مثبت نتائج کیلئے کام کر رہی ہیں۔رضاباقر نے کہا کہ ملک میں معاشی بحالی جاری ہے اور ویکیسن کی دستیابی نے بینک کا تعاون جاری رہے گا۔

رضا باقر 

مزید :

صفحہ آخر -