ملتان: کبوتر منڈی میں دوہرا قتل‘ چار دن ملزم گرفتار 

ملتان: کبوتر منڈی میں دوہرا قتل‘ چار دن ملزم گرفتار 

  

 ملتان (وقا ئع نگار)ملتان پولیس نے کپ کے علاقے میں دوہرے قتل میں ملوث ملزم کو چار دن بعد گرفتار کرلیا۔ابتدائی تفتیش میں ملزم نے مقدمہ ہارنے پر مقتول سے جھگڑا کیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان محمد عامر خان نیازی نے پریس کانفرنس کی۔جس میں انہوں نے بتایا کہ تین روز قبل 7 جنوری کی درمیانی شب تھانہ کپ کے علاقہ کبوتر منڈی میں سینئر ایڈووکیٹ محمد صابر قریشی اور ان کے بزرگ بھائی محمد فاضل قریشی کے ہونے والے ڈبل بلائنڈ مرڈر کو (بقیہ نمبر16صفحہ10پر)

ٹریس کر لیا ہے۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن عامر نیازی نے مزید کہا کہ مورخہ 07.01.2021 کو اطلاع موصول ہوئی کہ محمد صابر قریشی ایڈووکیٹ اور محمد فاضل قریشی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پڑے ہیں۔ پولیس نے اطلا ع پاکر بروقت موقع پر پہنچ گئے۔جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد  مقدمہ نمبر 03/21 بجرم 302 کے تحت تھانہ کپ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔دوہرے قتل کے واقعہ پر سی پی او ملتان محبوب رشید میاں نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ کو ٹریس کرکے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان کیپٹن (ر)  محمد عامر خان نیازی کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم میں ایس پی سٹی ڈویژن محمد مسعود گجر، ڈی ایس پی حرم گیٹ محمد اقبال لاشاری، ایس ایچ او کپ انسپکٹر محمد اکرم، انچارج سی آئی اے انسپکٹر محمد جاوید، انچارج آئی ٹی سی آئی اے محمد رمضان گل، ہیڈ کنسٹیبل ساجد ممتاز، شاہد اقبال اے ایس آئی اور دیگر پولیس افسران شامل ہیں۔محمد صابر قریشی ایک سینئیر اور نامور وکیل تھے اور ان کے بھائی ایک بزرگ آدمی تھے جن کا قتل ملتان پولیس کے لیے چیلنج تھا ملتان پولیس نے اس چیلنج کو قبول کیا اور مقدمہ ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے شب و روز محنت سے کام کیا اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تین روز کے مختصر عرصہ میں ڈبل بلائنڈ مرڈر کے اس سنگین مقدمہ کو ٹریس کر کے ملزم فیضان عرف ہڈا ولد ذوالفقار علی قوم شیخ قریشی سکنہ کبوتر منڈی ملتان کو گرفتار کرلیا۔جبکہ ہمراہی ملزمان کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ملزمان نے نہایت ہی منصوبہ بندی سے ڈبل مرڈر کے بعد گیس سلنڈر پھٹنے اور آگ لگنے کا رنگ دینے کے لیے مقتولین کے کمرہ میں موجود گیس سلنڈر کو چلا کر اور نعشوں پر مٹی کا تیل چھڑک کر دھاگے کی رسی کو کمرہ سے الماری کے زریعے نیچے لٹکا کر آگ لگائی تاکہ کمرہ میں موجود گیس میں آگ بھڑک اٹھے اور قتل کو آگ لگنے کے حادثہ میں تبدیل کیا جا سکے ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے دونوں کو قتل کرنے کی وجہ یہ بتائی کہ ملزمان صابر قریشی ایڈووکیٹ کے کلائنٹ تھے اور مقدمہ ہارنے پر وجہ پوچھی تو صابر قریشی نے بدتمیزی کی اور گالیاں دی اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے مقدمہ کو ٹریس کرنے اور ملزمان کی بروقت گرفتاری پر سی پی او ملتان نے سی آئی اے اور مقامی پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔مقدمہ کو ٹریس کرنے اور ملزمان کی بروقت گرفتاری پر کاروائی میں شامل پولیس افسران کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیے گئے ہیں۔

ملزم گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -