چلڈرن کمپلیکس: ریکارڈ چوری ہونے کا انکشاف‘ انکوائری کمیٹی تشکیل

چلڈرن کمپلیکس: ریکارڈ چوری ہونے کا انکشاف‘ انکوائری کمیٹی تشکیل

  

  ملتان (وقا ئع نگار)چلڈرن کمپلیکس کے کیشئر سمیت دیگر ساتھیوں کا ہسپتال کے اندر سے کئی ماہ کا ریکارڈ و نقدی چوری کرنے کی شکایت سامنے آئی ہے۔جس پر ہسپتال انتظامیہ نے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔تفصیل کے مطابق چلڈرن کمپلیکس کے کیشئر عامر اکبر اور مرید عباس نے میڈیا میں لاکھوں کی کرپشن کے انکشافات پر اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو جھوٹا ثابت کرنے اور ریکارڈ میں مزید ہیر پھیر کرنے کیلئے آمدن رجسٹر۔رسیدیں (بقیہ نمبر22صفحہ10پر)

۔آڈٹ معائنہ ریکارڈ۔چیکوں کی تفصیلات اور کء ماہ کا کیش چوری کرلیا۔اور پچھلے چار دن سے ہسپتال سے غائب ہیں ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد نے ریکارڈ کی چوری ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے رسیدوں اور کیش میں کرپشن کی نشاندہی پر قائم ہونے والی کمیٹی کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ریکارڈ میں ردو بدل کرنے کیلئے ریکارڈ غائب کیا ہے۔الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل ایسوسی ایشن کے سینئر نمائندوں کی شکایات پر ایم ایس نے ریکارڈ چوری کرنے پر تین رکنی کمیٹی اے ایم ایس ڈاکٹر کامران آصف۔ڈاکٹر ظہیر کی سربراہی میں بنائی ہے۔کمیٹی تین دن میں چوری ہونے والا ریکارڈ کی تفصیلات کی رپورٹ ایم ایس کو پیش کریگی۔

کمیٹی تشکیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -