عمرہ زائرین مکہ مکرمہ میں آنے سے پہلے کورونا ویکسین لگوالیں، سعودی وزیر حج و عمرہ
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی وزیرِحج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکہ مکرمہ میں آمد سے قبل کورونا ویکسین لگوا لیں۔ العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پیشگی حفاظتی احتیاطی تدابیر کے پروٹوکول پرعمل درآمد جاری رہے گا۔ جو لوگ عمرہ ادا کرنے کے خواہاں ہیں، انہیں حفظ ماتقدم کے طور پر ویکسین لگوالینی چاہیے۔وزیر حج نے مزید کہا کہ عمرہ زائرین کو ماسک پہن کر رکھنا ہوگا۔عازمین کے لیے مقررکردہ عمر کی حد کی پابندی برقرار رہے گی۔یاد رہے کہ صرف 18 سے 50 سال کی عمر کے افراد کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہے۔مسجدالحرام میں میڈیکل ٹیمیں بھی تعینات ہیں۔ کورونا وائرس کے کسی بھی مشتبہ کیس کی صورت میں طبی معائنے اور آئسولیشن کے لیے ایک کمرا مختص کیا گیا ہے۔سعودی عرب میں اب تک ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو کرونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ ان میں سعودی شہری اور غیر ملکی دونوں شامل ہیں۔
سعودی وزیرِحج وعمرہ