رنگ روڈ منصوبہ سے جڑواں شہروں کے ٹریفک مسائل حل، معاشی ترقی میں تیزی آئیگی: غلام سرورخان 

      رنگ روڈ منصوبہ سے جڑواں شہروں کے ٹریفک مسائل حل، معاشی ترقی میں تیزی ...

  

  اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ رنگ روڈ منصوبہ سے جڑواں شہروں کے ٹریفک مسائل حل ہونگے معاشی ترقی میں تیزی آئیگی ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومتی اور اپوزیشن ممبران پر مشتمل کمیٹی ڈیمز پر کام کر رہی ہے،رنگ روڈ منصوبہ کے متعلق تمام تفصیلات کے بارے میں آگاہ رکھا جائے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کمشنر آفس راولپنڈی کا دورہ کیا اور رنگ روڈ راولپنڈی اور سمال ڈیمز کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے رنگ روڈ اور سمال ڈیمز پر تفصیلی بریفنگ دی وفاقی وزیر نے کہا کہ رنگ روڈ قومی اہمیت کا منصوبہ ہے، اس کی تکمیل ترجیح ہے رنگ روڈ پر ہر دور میں بات ہوئی مگر تحریک انصاف کی حکومت اس پر عملی کام کر رہی ہے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاکہ رنگ روڈ منصوبہ کے متعلق تمام تفصیلات کے بارے میں آگاہ رکھیں رنگ روڈ اسلام آباد اور راولپنڈی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے  انہوں نے کہاکہ بارانی علاقہ کا سب سے بڑا مسئلہ پینے اور زرعی ضروریات کیلئے پانی کی فراہمی ہے،سمال ڈیمز پر فاسٹ ٹریک پر کام کررہے ہیں،ددہوچہ، چہان اور مہوٹہ ڈیمز کی تیز تکمیل کے لئے اقدامات کریں، فنڈز بھی مہیا کریں گے رنگ روڈ منصوبہ اور سمال ڈیمز پر پیش رفت کے حوالے سے کمشنر راولپنڈی کی تعریف کی۔

غلام سرور خان 

مزید :

صفحہ آخر -