400 گریجوایٹس طلبا انگلش پرچے میں فیل‘ ڈیل کے بعد سب پاس‘ معاملے کی انکوائری شروع
ملتان (وقا ئع نگار)محکمہ انسداد رشوت ستانی ملتان نے بہا الدین زکریا یونیورسٹی میں 400 گریجوایٹس طلبا کو انگلش کے پرچے میں فیل ہونے کے باوجود پاس کرا دینے(بقیہ نمبر24صفحہ10پر)
کے الزام پر انکوائری شروع کردی ہے۔اس حوالے سے گزشتہ روز بی زیڈ یو کے اسسٹنٹ کنٹرولر سمیت دیگر عمل گزشتہ روز اینٹی کرپشن میں پیش ہوا جس میں اسٹنٹ کنٹرولر انجارج کمپیوٹر سنٹر مظفر شاہ ہییڈ کلرکوں میں محمد قاسم۔علیم۔ اور رمضان سمیت دیگر پیش ہوئے اور بیانات ریکارڈ کروائے۔واضح رہے مذکورہ پر الزام ہے کہ انہوں نے 2019 کے سالانہ بی اے کے انگلش کے پرچے میں مارکنگ کے بعد فیل ہونے 400طلبہ کو پاس قرار دیا تھا۔جس پر محکمانہ انکوائری ہوئی اور ذمے داروں کے کردار کا تعین بھی ہوا ہے۔اینٹی کرپشن نے 400 طلبا میں سے 50 طلبا کو بسلسلہ انکوائری آئندہ سوموار کو طلب کرلیا ہے۔
فیل