سابق وزیراعظم جموں و کشمیر سردار عتیق خان کا  حاصل پور پریس کلب کا دورہ‘ تقریب میں شرکت

 سابق وزیراعظم جموں و کشمیر سردار عتیق خان کا  حاصل پور پریس کلب کا دورہ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 حاصل پور(نمائندہ خصوصی‘ نمائندہ پاکستان‘ سٹی رپورٹر) سابق وزیر اعظم جموں کشمیر سردار عتیق احمد خان نے حاصل پور پریس(بقیہ نمبر13صفحہ10پر)
 کلب کا دورہ کیا جہاں  شہریوں اور صحافی برادری نے ان کا بھر پور استقبال کیا اور انہیں صدر  پریس کلب قائم خانی میڈیا گروپ  ظہیر عباس جوجی کی جانب سے سرائیکی خطے کی روایتی اجرک بھی صدر مرکزی انجمن تاجران ملک عبدالحمید نے پہنائی پریس کلب حاصل پور میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار اور بھارتی فوج بیلٹ گن کا استعمال کروا کے سینکڑوں کشمیروں کا قتل عام تو کروا سکتی ہے لیکن ان کے دلوں سے تحریک آزادی کا جذبہ کسی صورت نہیں نکال سکتی آج ہر کشمیری کی زبان پر کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ہے کشمیری کفن کی بجائے پاکستانی پرچم میں لپٹ کر دفن ہونے کو فخر سمجھتے ہیں وہ وقت دور نہیں جب سری نگر میں بھی  پاکستانی پرچم لہرائے گا ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستانی فوج کی بہادری کو دشمن بھی تسلیم کرتا ہے امید سحر کی صبح ضرور طلوع ہو کر رہے گی بزدل بھارت نے دسمبر میں پاکستان پر جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی لیکن عمران خاں اور وزیر خارجہ شاہ محمود کی کاوشوں چین کی طرف سے لداخ میں فوجیں لانے سے انڈیا پاکستان پر حملہ کی جرات نہیں کرسکا کشمیر کی آزادی کی جنگ ہم نے متحد ہو کر لڑنی ہے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ سب سے پہلے سردار عبدالقیوم خاں نے لگایا تھا یہ نعرہ آج پوری دنیا میں گونج رہا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاونی میں بدل کر رکھ دیا ہے کشمیری عوام کی آزادی کو سلب کرکے رکھ دیا ہے کشمیری آزادی کے ساتھ اپنے تہوار بھی نہیں منا سکتے آئے روز ظلم و بربریت کی داستانیں منظر عام پر آرہی ہیں تقریب سے پنجاب بار کونسل کے ممبر حاجی محمد افضل دھرالہ ایڈووکیٹ صدر مرکزی انجمن تاجران ملک عبدالحمید سیاسی سماجی شخصیت محمد جاوید سلہری پریس کلب قائم خانی میڈیا گروپ کے صدر ظہیر عباس جوجی ملک عبدالرشید مہر عمر فاروق ذوالفقار علی قائم خانی نے بھی خطاب کیا جبکہ سردار عتیق الرحمان کو اور دیگر مہمانان گرامی کو سندھی اجرکیں پیش کی گئی سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد نے پریس کلب کے لان میں پودا بھی لگایا ان کے پریس کلب پہنچنے پر بچوں نے گلدستہ پیش کیا۔
دورہ/شرکت