پنجاب میں بڑھتی آبادی کنٹرول کرنے  کے لئے آگاہی مہم موثر بنانے کا حکم

 پنجاب میں بڑھتی آبادی کنٹرول کرنے  کے لئے آگاہی مہم موثر بنانے کا حکم

  

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) حکومت پنجاب نے صوبہ بھرمیں بڑھتی ہوئی آبادی کوکنٹرول کرنے کے لیے آگاہی (بقیہ نمبر14صفحہ10پر)

مہم موثر کاحکم دیاہے اس سلسلہ میں متحرک این جی اوزکوبھی آگے لایاجائے گا۔تمام ضلعی حکومتوں کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ چھوٹے خاندان کے پیغام کوہرسطح پرفروغ دیاجائے اورماں وبچے کی صحت برقراررکھنے کے لیے بہبودآبادی پروگرام کوگھرگھرپہنچایاجائے تعلیمی اداروں میں سیمینارزکے علاوہ شہریوں تک معلوماتی لٹریچرپہنچایاجائے اورمقاصدکے سوفیصدحصول کے لیے علما اوراین جی اوزکی شرکت بھی یقینی بنائی جائے ضلعی حکومتیں ماہانہ بنیادوں پررپورٹس بھجوائیں اورکسی قسم کی غفلت کامظاہرہ نہ کریں حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدکے لیے متعلقہ حکام کوآگاہ کردیاہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -