پی ٹی آئی اپنا نام تبدیل کر کے پاکستان تحریک الزام رکھ دے: پیپلز پارٹی 

پی ٹی آئی اپنا نام تبدیل کر کے پاکستان تحریک الزام رکھ دے: پیپلز پارٹی 

  

 کراچی(این این آئی)ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنا نام پاکستان تحریک انصاف سے تبدیل کرکے پاکستان تحریک الزام رکھ دے پہلے کبھی عوام نے نو وزراء کی ایک دن میں پریس کانفرنسیں نہیں دیکھی ہوں گی، ان کی کارکردگی کچھ نہیں ہے شبلی فراز سب الزامات ماضی کی حکومتوں پرڈالتے ہیں مگر خود کچھ کرنے سے قاصر ہیں،عمران خان کی وفاقی حکومت اپنے وعدوں پر یقین نہیں رکھتی جس طریقے سے متعصبانہ طرز حکومت پر عمل کررہی ہے وہ شرمناک اور قابل مذمت ہے، آئین پاکستان پر بھی عمل نہیں کیا جارہا، آرٹیکل 158 کہتا ہے کہ صوبوں سے نکلنے والی معدنیات پر پہلا حق صوبے کا ہے،سندھ 68 فیصد گیس پیداکرتا ہے گیس پر پہلاحق سندھ کا ہے، افسوس کہ چولہے ٹھنڈے ہیں، صنعتی پہیہ جام ہے اور گیزر بند ہیں، کراچی کے صنعتکار مہنگی گیس خریدنے پر بھی راضی ہیں پھر بھی گیس نہیں دی جو اخلاقی اعتبار سے بھی غلط ہے۔ ان خیالات کا اظہار سندھ اسمبلی بلڈنگ کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا مسئلہ اہم ہے اگر کسی صوبے کی آبادی کے درست اعداد و شمار معلوم نہ ہوں تو کس طرح منظور ہوجاتے ہیں  انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تحریک انصاف کی حکومت نے یوٹرن لیا مگر مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مراد علی شاہ نے سندھ کا مقدمہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا مشترکہ مطالبہ تھا کہ کمیٹی صوبہ سے مشاورت کے بعد سفارشات پیش کرے گی مگر صوبوں سے مشاورت کے بغیر کمیٹی کی رپورٹ کو کابینہ سے منظور کیا گیا  مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنا آئین کی صریح خلاف وزری ہے 2017 کی مردم شماری میں درست آبادی درج نہیں کی گئی جس پر 2017 میں پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مردم شماری پر آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ ہماراحصہ بڑھائیں گے پر انہوں نے جو خود طے کیا ہے وہ بھی نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیس سپلائی کی بندش بھی مسئلہ ہے۔ آئین پاکستان میں جو شق درج ہے اس پر بھی عمل نہیں کیا جارہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ کراچی کے صنعت کاروں نے مہنگی گیس خریدنے پر بھی رضامند ی ظاہر کی لیکن پھر بھی گیس نہیں دی گئی صنعتوں کو گیس نہیں دی  چینی کی قیمتیں 55 روپے سے 85 روپے پر لا کر بھولے بھالے وزیراعظم نے وعدہ پورا کر دیا اب پاکستانی بیٹسمین تو سنچری نہیں بنا پا رہے مگر چینی کی قیمت سنچری کراس کرگئی ہے دوسری جانب سندھ کے وزیر اطلاعات وبلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے نااہلی اور نالائقی میں سب کو ناک آؤٹ کردیا ہے، پی ٹی آئی کچھ بھی کرلے اب ان کی کمپنی چلنے والی نہیں ہے

پیپلزپارٹی 

مزید :

صفحہ آخر -