ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس کے انتخابات، سرفراز احمد اور میاں شاہد محمود صدارتی امید وار سامنے آگئے 

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس کے انتخابات، سرفراز احمد اور میاں شاہد محمود صدارتی ...

  

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے دسمبر 2021ء میں ہونیوالے انتخابات کیلئے حامد سرفراز اسٹیٹ ڈی ایچ اے کے سرفراز احمد بھی صدر بننے کیلئے بے تاب،رابطہ مہم شروع کر دی، موجودہ سیکرٹری ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن میاں شاہد محمود پر بھی صدر کا امید وار بننے کیلئے دباؤبڑھ گیا ہے آج سے پہلے غیر اعلانیہ طور پر 5شخصیات صدر کے امید وار کی حیثیت لئے انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جن میں خدمت گروپ کے میاں طلعت احمد فاؤنڈر گروپ کے حاجی لطیف چوہدری رئیلٹر گروپ کے چوہدری عدیل علاؤالدین فیڈریشن آف رئیلٹرز کے سابق صدر میجر رفیق حسرت فرینڈز بزنس گروپ کے ڈاکٹر خالد چوہدری میدان میں ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے اب تک مارکیٹ میں متعارف ہونیوالی 7شخصیات صدارت کے امیدوار ہی ہیں دوسری کسی نشست کا امیدوار سامنے نہیں آیا۔ دو سال پہلے بھاری اکثریت سے 4 نشستیں جتنے والے رئیلٹرز گروپ میں بھی دھڑے بندی کی خبریں ہیں روزنامہ پاکستان کو معلوم ہوا ہے سیکرٹری میاں شاہد محمود کی شاندار کارکردگی اور تاریخ ساز خدمات کی وجہ سے رئیلٹرز گروپ کا بڑا حصہ انہیں دسمبر 2021ء میں صدر کا امیدوار دیکھنا چاہتا ہے دلچسپ امر یہ ہے میاں شاہد خود ابھی تک خاموش ہیں رئیلٹرز گروپ نے ابھی تک باقاعدہ کسی امیدوار کا اعلان نہیں کیا۔ البتہ گزشتہ الیکشن میں اہم کردار ادا کرنے والے چوہدری عدیل میدان میں آچکے ہیں اور ان کے دوسرے سرگرم ساتھی چوہدری جمیل بھی ان کے ساتھ نظر آتے ہیں، سرفراز احمد جہنوں نے بھی چند ماہ پہلے سے ہی ڈی ایچ اے میں اپنا دفتر بنایاا ہے وہ بھی میدان میں ہیں ان کے حوالے سے چوہدری عدیل کا کہنا ہے سرفراز احمد سیکرٹری کے امید وار ہوں گے اس حوالے سے سرفراز احمد خاموش ہیں حاجی لطیف، میاں طلعت کی سرگرمیاں بڑھ گئیں ہیں۔ڈاکٹر خالد چوہدری بھی صدر بننے کے لیے پروگرمات شروع کر دئیے ہیں البتہ میجر رفیق حسر ت کا کہنا ہے کہ ابھی کاروبار کریں بڑا وقت پڑا ہے تین ماہ پہلے فیصلہ کریں گے۔  

دی ایچ اے انتخابات

مزید :

صفحہ آخر -