صوبائی حکومتیں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کریں، وزیر خزانہ کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے صوبائی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کریں اور قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی بروکار لائی جائے۔پیر کووزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا اجلاس میں وفاقی وزراء اور سیکریٹریز صوبائی چیف سیکریٹریز اور متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے اجلاس میں اشیائے خورونوش گندم چینی گھی اور انڈوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی سیکریٹری خزانہ نے بتایا کہ صوبائی حکومتوں کے اقدامات سے گندم اور انڈوں کی قیمت میں کمی ہوئی وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں اور متعلقہ محکمے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔وزیر غذائی تحفظ فخر امام نے بتایا کہ ملک بھر میں گندم کی مناسب قیمت پر دستیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے بتایا رواں سال چینی کی ملکی پیداوار میں اضافہ ہونے کا امکان ہیگنے کی زیادہ کرشنگ سے چینی کی قیمت میں اضافے کا دباؤ ختم ہو جائیگا وزیر صنعت و پیداوار نے کمیٹی کو خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی نمائندہ حکومت پنجاب نے بتایا کہ گنے کی خریداری میں سے مڈل مین کو نکلنے کیلئے سخت کارروائی کی گئی ہے صوبے بھر میں چینی کی قیمت میں استحکام ہے ممبر شماریات بیورو کی کمیٹی کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کیلئے قائم ڈیش بورڈ پر بریفنگ دی ڈیش بورڈ سے ملک کے بڑے شہروں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کو اصل وقت میں مانیٹر کیا جاسکے گا ڈیش بورڈ سے صوبوں اور متعلقہ محکموں قیمتوں کو فوری کنٹرول کر سکیں گے کمیٹی نے شماریات بیورو اور صوبوں کو باہمی طور پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں فرق کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی۔
حفیظ شیخ