آرمی چیف کی ملاقات قومی سلامتی پر تبادلہ خیال، ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے: وزیراعظم 

      آرمی چیف کی ملاقات قومی سلامتی پر تبادلہ خیال، ملک میں فرقہ واریت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو وزیراعظم عمران حان سے ملاقات کی،وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالی اس ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران قومی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔عسکری اور سول قیادت نے سانحہ مچھ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک واقعہ قرار دیا اور اس بات کاعزم کیا گیا کہ اس واقعہ کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ملاقات میں بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعظم کو اپنے دورہ بحرین پر بھی اعتماد میں لیا اور بتایا کہ ان کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین دفاعی اور فوجی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ملاقات کے دوران اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ سعودی عرب  اور قطر کے مابین تعلقات اور رابطے بحال ہوگئے ہیں اور پاکستان اس کا خیر مقدم کرتا ہے۔ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قومی سلامتی اور داخلی سلامتی کے معاملات سمیت سانحہ مچھ کی اب تک کی ہونے والی تحقیقات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور ان بیرونی عناصر کے بارے میں بتایا جو اس واقعہ کے پیچھے  ہیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو ہر قیمت پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں،دشمن کی ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔وزیراعظم نے افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور ساتھ ہی ساتھ قومی سلامتی کے ادارے آئی ایس آئی کے ملک دشمن عناصر کے منصوبے ناکام بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔
ملاقات


اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان کے22 کروڑ کی آبادی میں تقریباً 20 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں اور 20 لاکھ میں سے 70 فیصد ٹیکس دینے والے صرف 3 ہزار پاکستانی ہیں،پاکستان دنیا میں تقریباً سب سے کم ٹیکس اکٹھا کرتا ہے،اپنے عوام پر جتنا پیسہ خرچ کرنا چاہیے وہ ہم نہیں کر سکتے، یہ ڈیجیٹل پاکستان کی طرف بہت بڑا قدم ہے،اسٹیٹ بینک نے جس طرح ہمارے سمندر پار پاکستانیوں سے معاملات کیے اس پر مبارک دیتا ہوں، ہمارے سرمائے میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا اضافہ نہیں ہوا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز  اسٹیٹ بینک کے ملک کے پہلے فوری ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام ”راست”کے اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان دنیا میں تقریباً سب سے کم ٹیکس اکٹھا کرتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں اسٹیٹ بینک کے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام 'راست' کی افتتاحی قریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اسٹیٹ بینک کو راست پروگرام پر مبارک دیتا ہوں اوریہ پاکستان کو اپنا پورا پوٹینشل کا احساس دلانے پر، ہماری 22 کروڑ کی آبادی ہے لیکن ہم اس کا پوری طرح فائدہ نہیں اٹھا سکتے'۔دوسری جانب وزیر اعظم سے پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے وفد نے  ملاقات کی،جس میں عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی مثبت معاشی و کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت صنعت کا پہیہ پہلے سے تیز چل رہا ہے جس کی بڑی نشانی بہتر معاشی اشاریے ہیں۔ وزیرِ اعظم کو پاکستانی لیدر کی دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی طلب کے بارے آگاہ کیا گیا۔پاکستانی لیدر اپنے اعلی معیار اور کم لاگت کی بدولت اس وقت دنیا بھر میں مقبول ہے۔مزید بتایا گیا کہ پاکستانی لیدر پر 300 فی صد تک ویلیو ایڈیشن کے بعد اسے دنیا کے مقبول برانڈز کو برآمد کرکے اربوں ڈالر زرمبالہ کمانے کی صلاحیت موجود ہے. پاکستان میں بھیڑ، بکری گائے اور بھینس کا چمڑا اعلی معیار اور وافر مقدار میں تیار کیا جاتا ہے. مگر کرونا اور دیگر وجوہات کی بنا پر یہ صنعت اپنے اہداف پورے کرنے میں مشکلات کا شکار ہے۔وزیرِ اعظم نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ لیدر کی صنعت کو اپنی پوری صلاحیت پر چلانے کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات، فارن فنڈنگ کیس، سانحہ مچھ اور براڈشیٹ کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں اپوزیشن کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے معاملے پر بھی حکمت عملی طے کر لی گئی۔وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات سے متعلق حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے، کوشش ہے انتخابات اوپن ووٹنگ سے ہوں تا کہ ارکان کی خرید و فروخت نہ ہو سکے۔وزیراعظم عمران خان نے کہاسینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔وزیراعظم نے براڈشیٹ کے دعوے کو عوام میں اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے براڈشیٹ کو بھی خریدنے کی کوشش کی، عوام کو ان کے پراپیگنڈے سے متعلق آگاہ کریں۔
وزیراعظم 

مزید :

صفحہ اول -