لیہ: 30 لاکھ کی افیون برآمد‘ گرفتار سمگلرز سے  تفتیش‘ جلد اہم انکشافات‘ آر پی او ڈیرہ  کا اہلکاروں کو انعامات‘ اسناد دینے کا اعلان

لیہ: 30 لاکھ کی افیون برآمد‘ گرفتار سمگلرز سے  تفتیش‘ جلد اہم انکشافات‘ آر ...

  

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) آر پی او فیصل راناکی پروفیشنل کمانڈ میں لیہ پولیس نے 30لاکھ روپے مالیت کی ساڑھے(بقیہ نمبر20صفحہ10پر)

27کلو افیون بر آمد کر کے بین الصوبائی اسمگلرسمیت2ملزمان کو گرفتار کر لیا،منشیات کی بھاری کھیپ پشاور سے پنجاب اسمگل کی جا رہی تھی،فرض شناس پولیس افسران اور اہلکاروں نے اسمگلر کی جانب سے لاکھوں روپے رشوت کی پیش کش ٹھکرا دی،آر پی او نے ٹیلی فون کر کے ڈی پی ا وسمیت افسران اور اہلکاروں کو شاباش دی،انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کردیا‘ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ ندیم رضوی نے ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ صوبہ خیبر پختون خواہ کے شہر پشاور سے ٹرک میں چھپی منشیات پنجاب اسمگل کی جا رہی ہے،جس پر تھانہ پیر جگی پولیس نے قصبہ ٹی ڈی اے 170کے قریب ناکہ لگایا،مشکوک ٹرک نمبرسی1811کو روکا گیا،جس کی تلاشی کے دوران چھپائی گئی ساڑھے27کلو افیون بر آمد کر کے اسمگلر الطاف سکنہ لکی مروت اور نواب سکنہ تحصیل کوٹ ادو کو گرفتار کر لیا گیا، پکڑی گئی ساڑھے27کلو افیون کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کم از کم 30لاکھ روپے بتائی جاتی ہے،آر پی او فیصل رانا کو دیگر ذرائع سے یہ مصدقہ اطلاع بھی ملی کہ گرفتار اسمگلرالطاف نے موقع پر موجود پولیس اہلکاروں اور افسران کو لاکھوں روپے رشوت کی پیش کش کی،جسے پولیس افسران اور اہلکاروں نے فرض شناسی اور دیانتداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹھکرا دیا،آر پی او نے اس فرض شناسی اور ایمانداری پر ڈی پی او ندیم رضوی اور موقع پر منشیات پکڑنے والے افسران اور اہلکاروں نجیب اللہ ایس ایچ او تھانہ پیر جگی، ٹی ایس آئی محمد منصب منیر،اے ایس آئی اعجاز علی،کانسٹیبل محمد اشرف،محمد ابراہیم،محمد جہانگیر،مظفر عباس اور محمد اکرم کو ٹیلی فون کر کے شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی فرض شناسی اور دیانتداری نے ایک عمدہ مثال اور تاریخ رقم کی،آر پی او فیصل رانا نے اعلان کیا کہ ان تمام افسران اور اہلکاروں کو نقد انعامات اور شاندار کارکردگی کے محکمانہ تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے جائیں گے۔

افیون برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -