چلڈرن کمپلیکس میں ملازمین کے درمیان  جھگڑا‘ مقدمہ درج‘ فریقین میں کشیدگی

  چلڈرن کمپلیکس میں ملازمین کے درمیان  جھگڑا‘ مقدمہ درج‘ فریقین میں کشیدگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان (وقا ئع نگار) چلڈرن کمپلیکس کے کیشیر وغیرہ نے المونر سلیم خان کو ڈیوٹی سے واپسی پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ  تشدد کا نشانہ بنادیا۔درخواست واپس لینے کا (بقیہ نمبر21صفحہ10پر)
اسرار کرتے رہے۔جبکہ مقامی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔تفصیل کے مطابق المونر سلیم خان نے گزشتہ دنوں کیشئر عامر اکبر اور اسکے ساتھی مرید عباس کی ریسپشن سے لاکھوں روپے خوردبرد کرنے کے الزامات لگائے اور اسکی سٹیزن پورٹل و ہسپتال انتظامیہ کو   درخواست بھی دی۔جس پر ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے کمیٹی بنائی گئی اور کمیٹی کے سامنے دونوں فریقین کے درمیان ہسپتال میدان جنگ بنا رہا اور ہسپتال میں بھی عامر اکبر نے سلیم خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں اور تھپٹر مارے جس پر ہسپتال انتظامیہ کی مداخلت پر وقتی طور پر معاملہ ٹھنڈا کرا دیا گیا۔جبکہ عامر اکبر نے اگلے دن سلیم خان کو ڈیوٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پیچھا کرکے راستے میں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور درخواست واپس نہ لینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔سلیم خان نے 15 پر پولیس کو اطلاع دی۔موقع پر پہنچ کر پولیس کو اپنا موقف دیا کہ کیشئر عامر اکبر اور مرید عباس سے میری جان کو خطرہ ہے۔ پولیس تحفظ فراہم کرے۔آیف آئی آر درج ہونے پر پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے  سرگرداں ہے۔تاحال گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔ذرائع کے مطابق عامر اکبر و دیگر ساتھی پرچہ ہونے پر سلیم خان کے خلاف جعلی میڈیکل بنوانے پر اپنی کوششیں تیز کردی ہیں اور جعلی میڈیکل بنوا کر کراس پرچہ کرانے کیلئے تمام تر اثرو رسوخ استعمال کررہے ہیں۔اس سلسلے میں کیشیر عامر اکبر نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ سلیم خان کو ہماری طرف سے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔ایف آئی آر بوگس تیار کی گئی ہے
کشیدگی