چودھری پرویز الٰہی پارٹی مضبوط کرنے کیلئے سرگرم‘ اہم شخصیات سے ملاقاتیں شروع 

چودھری پرویز الٰہی پارٹی مضبوط کرنے کیلئے سرگرم‘ اہم شخصیات سے ملاقاتیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی جنوبی پنجاب میں سرگرم ہوگئے اپنی پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملی کی تیاری کیلئے سابق اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کردیا آئندہ عام انتخابات کیلئے سیاسی جوڑ توڑ شروع کر دیا ہے حال ہی میں  متوقع بلدیاتی الیکشن کے پیش نظر جلالپورپیروالا کے سابق رکن قومی اسمبلی دیوان عاشق بخاری، سابق چیئر مین ضلع کونسل ملتان دیوان عباس بخاری کی (ق) لیگ کے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے لاہور میں ملاقات کے بعد جلالپور پیروالا اور شجاع آباد(بقیہ نمبر26صفحہ10پر)
 کا سیاسی منظر تبدیل ہونے کا امکان ہے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 222ملک غلام عباس کھاکھی کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی حمایت سے دیوان گروپ کے قاسم خان لنگاہ آزاد رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں جو آج کل حکومتی صفوں میں شامل ہیں دیوان عاشق بخاری اپنے فرزند دیوان عباس  بخاری کو چیئرمین ضلع کونسل ملتان کیلئے جوڑ توڑ کررہے ہیں اور اپنے سیاسی حریف تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون کوٹف ٹائم دینے کیلئے حکومتی دھڑے (ق) لیگ سے پینگیں بڑھا رہے ہیں گزشتہ الیکشن 2018میں این اے 159جلالپور پیروالا سے تحریک انصاف کے رانا محمد قاسم نون سے مسلم لیگ (ن) سے دیوان ذوالقرنین بخاری شکست کھا گئے تھے اسی طرح پی پی 223سے دیوان گروپ کی نغمہ مشتاق لانگ مسلم لیگ(ن) سے منتخب ہوئی تھیں اس ضمن میں رکن صوبائی اسمبلی نغمہ مشتاق لانگ سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ہمارا گروپ ایک ہی پینل پر الیکشن لڑے گا میری مسلم لیگ (ن)ہی جماعت ہے (ق) لیگ سے ملاقات دیوان عاشق بخاری کا اپنا فیصلہ ہے  اس ضمن میں دیوان عاشق بخاری، دیوان عباس بخاری سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی رابطہ نہ سکاہے۔
سرگرم