چوک سرور شہید: واٹر فلٹریشن پلانٹ بند‘ شہریوں کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج 

  چوک سرور شہید: واٹر فلٹریشن پلانٹ بند‘ شہریوں کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج 

  

چوک سرور شہید (سپیشل رپورٹر+نا مہ نگار) میو نسپل کمیٹی چوک سرور شہید کی مبینہ غفلت اور لا پروائی کی وجہ سے شہر کی اکثریتی آبادی پینے کے صاف پا نی سے محروم ہے،واٹر سپلائی کا پا نی آرسینک زیادہ ہو نے کی وجہ سے آلودہ قرار دے کر بند کر دیا گیا تھاجبکہ چیف آفیسر رانا کا شف علی نے رابطہ کر نے پر بتایا تھا کہ واٹر سپلائی کی دونوں موٹروں پر واٹر فلٹریشن (بقیہ نمبر27صفحہ10پر)

پلانٹ نصب کر کے 10روز کے اندر دوبارہ چا لو کر دیا جائیگا مگر 25روز گذرنے کے باوجود معاملہ جوں کا توں موجود ہے،میو نسپل کمیٹی کی طرف سے یہ بہا نہ تراشا جارہا ہے کہ فنڈز کی کمی ہے جس کی وجہ سے فلٹریشن پلانٹ خریدے نہیں جا سکتے ہیں جس کی سزا چوک سرور شہید کے شہری 25روز سے بھگت رہے ہیں،تاحال معا ملے کے حل کیلئے حکو متی سطح پر کو ئی سنجیدہ کو شش نہیں کی جارہی ہے نہ ہی کسی حکو متی نمائندے نے اس مسئلے کے حل کیلئے آواز اٹھائی ہے  چوک سرور شہید کے شہریوں محمد اشفاق چوہدری، غلام مصطفی، جاوید اقبا ل چوہدری، چوہدری غلام مصطفی، مرزا شہزاد، رانا عرفان علی، ظفر اقبال، چوہدری غلام مرتضی، ذیشان چوہدری، محمد شہزاد و دیگر نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے فوری نوٹس لینے اورمسئلے کے فوری حل کا مطا لبہ کیا ہے۔

پلانٹ بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -