اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور: سستی بجلی تیار کرنیکا منصوبہ فائنل‘ اقدامات تیز 

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور: سستی بجلی تیار کرنیکا منصوبہ فائنل‘ اقدامات ...

  

بہاولپور‘سمہ سٹہ (بیورو رپورٹ‘نامہ نگار) کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت پنجاب حکومت کی ہدایت پر تعلیمی اداروں کو شمسی توانائی  پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بھی قومی خدمت کے اس مشن میں پیش پیش ہے۔جامعہ میں 11ایکٹر رقبے پر 5624شمسی پینل کی تنصیب کا کام ابتد ائی مراحل میں ہے۔2.5میگا واٹ سستی بجلی کا یہ منصوبہ جامعہ کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ  قومی گریڈ نظام کو بھی سپلائی مہیا کرئے گا۔اس ازمائشی منصوبے سے 1.7روپے کے انتہائی کم نرخ پر بجلی پیدا ہوگی۔اس موقع پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب (بقیہ نمبر29صفحہ10پر)

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے بتایا کہ پرائم منسٹر پروگرام کے تحت ہمیں جو انرجی ملے گی اُس سے یونیورسٹی کی تقریبا70ملین روپے کی سالانہ بچت ہو۔گی جب یونیورسٹی کا انرجی لوڈ کم ہوگاتو نیٹ میٹرنگ کے ذریعے نیشنل گریڈ میں بھی بجلی مہیا کریں گے جس سے یونیورسٹی کو کافی بچت ہو گی۔ 31مارچ سے پہلے 2.5میگا واٹ بجلی کا منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔ اس منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی تعمیر میں یونیورسٹی طلباء کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جارہا ہے۔ 8ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہونے والے توانائی منصوبے سے سالانہ  40لاکھ یونٹ بجلی کی پیداوار ممکن ہو سکے گی۔ تعلیمی وسماجی حلقوں نے اس شمسی تونائی پلانٹ کی تنصیب کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تدریسی عمل ہو یا تحقیق موقع کی فراہمی، سماجی بہتری یا علمی معیشت کا فروغ اس سلسلے میں کی جانے والی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی کوششیں قابل ستائش ہیں اور دیگر جامعات کے لیے قابل تنقید بھی ہیں۔

اقدامات تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -