وزن میں ہیر پھیر: بروکرز کیخلاف آپریشن تیز‘ متعدد کنڈے سیل 

وزن میں ہیر پھیر: بروکرز کیخلاف آپریشن تیز‘ متعدد کنڈے سیل 

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) حکومت پنجاب کی سخت ہدایت پر کاشتکاروں سے کم ریٹ میں گندم خرید کرنے اور وزن میں ہیر پھیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں تیزی آ گئی ہے،گزشتہ شب بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل کوٹ ادو شبیر احمد گشکوری اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے چھاپے جاری رکھے اور چھاپوں کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بقیہ نمبر30صفحہ10پر)

زراعت شبیر احمد شگری نے تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع رادھومیں کاشت کار وں سے کم ریٹ میں گنا خریدنے والے محمد ارشد علی کو گرفتار کرکے اس کا کنڈا سیل کر دیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع کھائی اول اور موضع جنوں میں چھاپوں کے دوران شاہد اقبال اور ساجد سلطان کو گرفتار کر کے ان کے کنڈے انشال کمپیوٹر کانٹا اور النواز کانٹا کوسیل کردیا جبکہ تینوں کے خلاف تھانہ کوٹ ادو میں استغاثے بھجوادیے، پولیس کے تینوں بروکروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

کنڈے سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -