دائرہ دین پناہ میں آپریشن‘ جعلی دیسی گھی بنانے والی فیکٹری سیل 

دائرہ دین پناہ میں آپریشن‘ جعلی دیسی گھی بنانے والی فیکٹری سیل 

  

مظفرگڑھ‘ میر پور بھاگل(بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار) پولیس اور فوڈ اتھارٹی پنجاب نے جعلی دیسی گھی بنانے والی فیکٹری سیل کردی، مظفرگڑھ کے نواح میں تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب سٹنگ آپریشن کرتے ہوئے مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ دائرہ دین پناہ میں اڈہ خان چوک چک 144 میں جعلی دیسی گھی بنانے والی (بقیہ نمبر31صفحہ10پر)

فیکڑی پکڑ لی ایک مشکوک  پک اپ کو جاتے ہوئے ساجد اے ایس آئی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ  چیک کیا جس میں سے جعلی گھی کے ڈبے برآمد ہوئے پک اپ کے ڈرائیور سے جعلی دیسی گھی بنانے کی فیکڑی کے بارے میں انفارمیش ملنے پر  موقع پر پہنچ کر فیکٹری کو  تحویل میں لے لیا گیا جعلی دیسی گھی کو ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے نام سے مارکیٹ میں بیچا جاتا تھا پنجاب فورڈ اتھارٹی کے ویجیلنس ونگ نے فورا ڈائریکٹر فورڈ اتھارٹی کو آگاہ کیا فیکٹری سے بڑی مقدا میں کھلا دیسی گھی  اورڈبوں میں پیک گھی برآمد ہوا پولیس اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملہ نے فیکٹری سیل کرکے  سارا مال قبضہ میں لے کر تین افراد گرفتار کر لیے، اس موقع پر ڈائریکٹر ساوتھ پنجاب شہزاد مگسی نے کہا کہ ان عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ جعلی گھی فیکٹری کی نشاندہی کرنے پر وہ پنجاب پولیس کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس یونٹ کی نشاندہی کی ہے۔

فیکٹری سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -