لیاقت پور: اہم شخصیات (ن)  لیگ میں شمولیت کیلئے تیار‘ جلد  اعلان متوقع‘ سیاسی حلقوں میں ہلچل

 لیاقت پور: اہم شخصیات (ن)  لیگ میں شمولیت کیلئے تیار‘ جلد  اعلان متوقع‘ ...

  

 ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی) سابق ایم این اے سابق اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے لئے تیار ہوگئے،باوثوق ذرائع کے مطابق تحصیل لیاقت پور ایک بڑے گروپ کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان چند روز (بقیہ نمبر36صفحہ10پر)

تک متوقع ہے، تحصیل لیاقت پور کے سابق رکن قومی اسمبلی اپنے سابق اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ باقائدہ شمولیت اختیار کر رہے ہیں، قومی حلقہ 175 میں اس بڑے گروپ کی شمولیت کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کو تینوں صوبائی حلقوں پی پی 255، پی پی 256 اور پی پی 257 میں حکمران جماعت پر برتر ی حاصل ہو جاے گی، اس گروپ کے تحصیل لیاقت پور میں سابق چیئرمینز وائس چیئرمینز اور کونسلرزکی بڑی تعداد بھی باضابطہ طور پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم پر جمع ہو جاے گی، پارٹی ذرائع کے مطابق اس بڑے گروپ کو شامل کرنے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) بہاولپور کے ڈویژنل صدر چوہدری نورالحسن تنویر ضلعی صدر ن لیگ رحیم یار خان سردارمحمداظہر خان لغاری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) این اے 176سے رکن قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین کی کئی ماہ سے رابطے اور مزاکرات چل رہے تھے، جو چند روز قبل کامیابی سے ہمکنار ہوے ہیں تمام گروپ چند روز میں ن لیگ کی مرکزی قیادت سے ملاقات میں باقاعدہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریگا۔

ہلچل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -